ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا

پیر 20 جنوری 2020 12:46

ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) چیئر آف نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی،عروج ممتاز، 20جنوری بروز پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ پہر 3:30بجے پریس کانفرنس کے دوران آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے نیشنل ویمنز اسکواڈ کا اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کی دیگر اراکین مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔
میڈیا نمائندگان پریس کانفرنس سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے احسن افتخار ناگی، میڈیا منیجر برائے ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس (03040557586) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
بوقت: سہ پہر 3:30 بجے
بمقام: فار اینڈ بلڈنگ ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

متعلقہ عنوان :