غارِحراء اور غار ثورسے زائرین کی رسائی کے لیے کیبل کار چلانے کی تجویز سامنے آ گئی
ڈاکٹر فواز الدھاس نے جبل النور اور جبل ثور تک زائرین کی رسائی کے لیے کیبل کار اور برقی سیڑھیوں کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے
محمد عرفان پیر 20 جنوری 2020 12:58
(جاری ہے)
اس لیے زائرین کو غار حرا اور غار ثور تک جلد رسائی فراہم کرنے کے لیے سروسز فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر زائرین کے قیام اور طعام کے لیے ہوٹل اور ریستوران بھی قائم کیے جائیں۔
مکہ معظمہ کے قریب واقع جبل النور یا غار حرا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ کی ہجرت کی وجہ سے آفاقی شہرت حاصل کرنے والی غار ثور اسلامی تاریخ میں غیرمعمولی اہمیت کیحامل مقامات ہیں۔ حج اور عمرہ کی ادائی کے لیے مملکت کا قصد کرنے والے فرزندان توحید ان مقامات کی زیارت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ مسجد حرام سے بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے ان دونوں غاروں تک پہنچنے کے لیے زائرین کو پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ڈاکٹر الدھاس کا کہنا تھا کہ غار ثور وہ عظیم تاریخی مقام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی کے ہمراہ ہجرت مدینہ کے موقع پر کفار مکہ سے پناہ لی تھی۔ یہ غار مکہ معظمہ کے جنوب میں سطح سمندر سے 759 میٹر بلندی پرواقع ہے۔ غار ثور کے مشرق میں جبل اکحل واقع ہے۔ اس کے مشرق میں وادی المفجر اور مغرب میں بطحاء قریش واقع ہے۔ یہ غار جبال مکہ کو دوسرے پہاڑوں سے الگ کرتی ہے۔ رہی غار حراء تو وہ مسجد حرام سے 10 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ غار حراء کی طرف جانے کے لیے طائف کی طرف سے ایک طویل پیدل پگڈنڈی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اعلان نبوت سے کئی ماہ قبل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تنہائی میں عبادت کرتے اور اسی مقام پر حضرت جبریل علیہ السلام اللہ کی طرف سے اپنے آخری پیغمبر کے لیے وحی لے نازل ہوئے۔ حجاج اور معتمرین ان دونوں غاروں تک پہنچنے کے لیے پیدل سفر طے کرتے ہیں مگر کیبل کار اور برقی زینوں کی سہولت سے ان دونوں مقامات تک زائرین کی رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.