دو پروازیں منسوخ ،تین تاخیر کا شکار ،ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہو سکا

پیر 20 جنوری 2020 13:48

دو پروازیں منسوخ ،تین تاخیر کا شکار ،ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) اندرون اور بیرن ملک سے آنے والے دو پروازیں منسوخ جبکہ تین تاخیر کا شکار رہیں ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401اور آنے والی پرواز 402منسوخ کر دی گئیں۔سعودی ائیر کی مدینہ شریف سے آنے والی پرواز دو پروازیں3729 اور3728 نو ، نو گھنٹے تاخیرکا شکاررہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا ۔قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے،تیز گام ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس ، ملت ایکسپریس تین گھنٹے، پاک بزنس شاہ حسین ،اورجعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،جناح ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس ڈھائی گھنٹے ،فرید ایکسپریس اورخیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ۔