برف باری اور بارشوں کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر مشنری و عملہ تعینات

پیر 20 جنوری 2020 14:28

برف باری اور بارشوں کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہراہوں اور ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں مزید برف باری اور بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں محکمہ پی ڈی ایم اے ، متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کی تیاری کر لی ہے۔

(جاری ہے)

برف باری کی صورت میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت برقرار رکھنے کے لئے پی ڈی ایم اے صوبائی محکمہ مواصلات وتعمیرات نے بھاری مشنری اور عملہ قومی شاہراہوں پر تعینات کر دیا ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون اس تمام عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

حساس اضلاع میں محکمہ مواصلات اور این ایچ اے کی بھاری مشینری بمہ عملہ شاہراہوں پر تعینات کر دی گئی۔ اس ضمن میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :