روس، ہوٹل میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

پیر 20 جنوری 2020 14:28

روس، ہوٹل میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، 3 زخمی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) روس کے شہر پیرم میں واقع ایک ہوٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث پانی تہہ خانے کے کمرے میں بھرجانے سے 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ریجنل انویسٹی گیشن کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ رات کو پیرم میں رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں قائم منی ہوٹل میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے سے کمرے میں پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے خلاف حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :