قانون کے مطابق دہشتگردی کے مقدمات میں آ دمی چیف ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل

پیر 20 جنوری 2020 15:21

قانون کے مطابق دہشتگردی کے مقدمات میں آ دمی چیف ریکارڈ فراہم نہ کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے ملزم کی والدہ کی اپیل پر وزارت دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف ملزم کی والدہ ساجدہ پروین کی اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ۔ دور ان سماعت عدالت نے وزارت دفاع سے فوجی عدالت کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ 2014 سے مقدمہ زیر سماعت ہے ،کس قانون کے تحت فیصلے کو فراہم نہیں کیا جاتا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ رول 130 کے تحت فوجی عدالت کے فیصلہ وکیل کو صرف دکھایا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملزم کو مقدمات کی حساسیت کے باعث کاپی فراہم نہیں کی جاتی ۔ انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق دہشتگردی کے مقدمات میں آ دمی چیف ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ گواہان اور شواہد کا ظاہر کئے بغیر فیصلہ کی کاپی عدالت میں جمع کروائی جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 10 دن تک ملتوی کر دی گئی ۔