محکمہ شاہرات نے ہنگامی بنیادوں پر کیل اور سرگن کی سڑکوں کی بحالی کیلئے دن رات کام شروع کردیا

پیر 20 جنوری 2020 19:02

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ شاہرات نے ہنگامی بنیادوں پر کیل اور سرگن کی سڑکوں کی بحالی کیلئے دن رات کام شروع کردیاہے ۔مہتمم شاہرات عبدالماجد اعوان، ایس ڈی او منیر نے سٹاف اور مشینری کو اپنی نگرانی میں صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ہنگامی بنیادوں پرسڑک کی بحالی کیلئے مأمور کردیا۔

اس سے پہلے اٹھ مقام سے شاردہ تک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

متأثرین سرگن کی بحالی کیلئے شاہراہ سرگن کی آج شام تک بحالی متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شاہرات نے 13 جنوری سے بند شاہراہ نیلم کو بحال کرنے کیلئے 3ڈوزر مشینیں لگاکر ہیوی برفباری ، گلیشیر ز سے بند شاہراہ شاردہ تک بحالی کے بعدشاردہ سے کیل اور شاردہ سے سرگن کی جانب جانیوالی دونوں شاہرائوں پر تیزی سے کام شروع کر دیاہے ۔ مہتمم شاہرات کی زیر نگرانی ایس ڈی او منیراورانسپکٹر ممتاز شب وروز سڑک کی بحالی کیلئے صبح 7بجے سے کام شروع کرکے رات 11 بجے تک بحالی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :