رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان ادارہ شماریات

پیر 20 جنوری 2020 19:28

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 69.25 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبر 2019-20ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 616.148 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران موبائل فون کی درآمدات 364.046 ملین ڈالر تھی۔ دسمبر 2019ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 117.682 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 59.395 ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :