لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29فروری کوہوں گے

پیر 20 جنوری 2020 20:56

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29فروری بروز ہفتہ کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت منعقد ہوں گے‘ معزز اراکین بار کے پرزور اصرار پر بائیو میٹرک ریکارڈنگ کی تاریخ 25جنوری تک بڑھا دی گئی ہے‘ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے جاری کردہ اعلا میہ میں بار کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ جن ممبران نے تاحال انگوٹھا نشان ریکارڈ نہیں کرایا وہ 25 جنوری تک ریکارڈ کرا لیں‘ بصورت دیگر بار کے الیکشن میں ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔