احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزہ توسیع

پیر 20 جنوری 2020 20:56

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزہ توسیع
لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزہ توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 03 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

احد چیمہ کو کیمپ جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق الفاء سٹیٹ کے مالک ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں۔