Live Updates

پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ، اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی ہے ، اعجازاحمدچوہدری

پیر 20 جنوری 2020 21:06

پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ، اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی ہے ، اعجازاحمدچوہدری
لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن ڈرامے بازی کررہی ہے ،پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے، ن لیگ قوم کو مزید بیوقوف نہیںبنا سکتی، وزیراعظم ہدایت دے چکے ہیں کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،لندن میں موجیں مارنے والی اپوزیشن عوام کی کتنی ہمدرد ہے سب جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کو مشکل حالات سے نکالا ہے انشاء اللہ اب غریب عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر دم لیںگے، اپوزیشن بیرون ملک سیاست کرنے کی بجائے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے مہنگے ترین قرضے اور کرپشن کی وجہ سے آج ملک و قوم مشکلات کا شکارہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پروپیگنڈہ مشینوں کو ناکامی ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے سیاسی میدان میں اترے گی ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لندن میں قیام کی بجائے پاکستان واپس آکر اپنی کرپشن کا حساب دیں، شریف خاندان نے اپنے دورِاقتدار میں ملک و قوم کو مقروض کرنے کے سواکچھ نہیں کیا، آئندہ بھی ملک میں تحریک انصاف حکومت بنائیگی ۔

اس موقع پرضلعی صدر قصور عظیم الدین لکھوی ، جنرل سیکرٹری علی جاوید ڈوگر، عامر گجر، ادریس چیمہ، چوہدری شاہنواز ، امجد لطیف بٹ سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات