ریڈیو پاکستان نے پاکستان اور بنگلہ دیشن کے مابین 24 جنوری سے شروع ہونے والے میچز کی بال ٹو بال کمنٹری کیلئے جامع انتظامات کرلئے

پیر 20 جنوری 2020 21:06

ریڈیو پاکستان نے پاکستان اور بنگلہ دیشن کے مابین 24 جنوری سے شروع ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ریڈیو پاکستان نے پاکستان اور بنگلہ دیشن کے مابین 24 جنوری سے شروع ہونے والے میچز کی بال ٹو بال کمنٹری کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور یہاں پر پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز، 3 ٹی ٹونٹی اور ایک، ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یہ تمام میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان اپنے ایم ڈبلیو نیٹ ورک سے صرف پی بی سی اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، بہاولپور، لاڑکانہ، حیدرآباد ، گلگت، خضدار، لورالائی، سکردو، آزاد کشمیر ریڈیو میرپور، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور تربت سے براہ راست تبصرے نشر کرے گا۔ دھنک ایف ایم۔94 اور ایف ایم 101 نیٹ ورک بھی اپنی معمول کی ترسیل کے دوران میچوں کی براہ راست اپ ڈیٹ نشر کرے گا۔