بلاول بھٹو کی ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر عیادت

کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے،جیالوں کی خوشی میری خوشی، ان کا درد میرا درد ہے، بلاول بھٹوزرداری

پیر 20 جنوری 2020 21:06

بلاول بھٹو کی ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر عیادت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ملیر میں خاتون کارکن کے گھر جاکر اس کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیرکوملیر کے علاقے کرسچین کالونی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی نائب صدر کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک جیالی روما مشتاق مٹو کے گھر پہنچے تو اپنے لیڈر کو دیکھ کر خاتون کارکن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون کارکن روما مشتاق مٹو کے لیے دعائے صحت بھی کی۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کارکنوں کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیالوں کی خوشی میری خوشی، ان کا درد میرا درد ہے۔صوبائی وزیر اور کراچی کے صدر سعید غنی اور ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند بھی اس موقع پر موجود تھے۔