کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہیں، شوکت یوسفزئی

پیر 20 جنوری 2020 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کراچی روشنی کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنا بجٹ کہاں استعمال کر رہی ہی ۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گندم اور آٹے کا بحران نہیں، صرف مافیا سرگرم تھا اس کو روکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں گندم کا بحران ان کی نالائقی ہے، کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنا بجٹ کہاں استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکلات ہیں گھبرانا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں آٹے کا بحران ایک سازش کا حصہ ہے، ذخیرہ اندوز ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کی سازش ناکام بنا دی ہے، ذخیرہ اندوز مصنوعی بحران سے عوام میں بے چینی پھیلانا چاہتے تھے۔سیاسی مخالفین کے لیے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی فکر ہے تو یہاں آئیں باہر جا کر باتیں نہ کریں۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا بھارت کشیدگی پیدا کر رہا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے کسی کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔