فیصل واوڈا کیخلاف درخواست بغیر سماعت ملتوی

پیر 20 جنوری 2020 21:13

فیصل واوڈا کیخلاف درخواست بغیر سماعت ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کسی پیش رفت ملتوی کر دی اور درخواست گزار وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید نے امن ترقی پارٹی کے فائق شاہ کی درخواست پر سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل میاں ا?صف کو باور کرایا کہ آپ کی درخواست کیلئے کے تیاری ہی نہیں ہے پہلے تیاری کریں پھر پیش ہوں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ فیصل واڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی ہے۔درخواست گزار کے مطابق میمو گیٹ میں اور ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ صورت حال پیدا نہیں ہوتی۔درخواست میں کہا گیا کہ مقامی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل کمیشن انکوائری کرائی جائے۔درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کو ا?ئین کے ا?رٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے اس لیے انہیں قومی اسمبلی اور کابینہ کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔