ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف گلوکار بن گئے، پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کر دیا

گانے کو جلد ڈیجیٹل میڈیا کے فورم سے ریلیز کیا جائے گا،آف سپنر

پیر 20 جنوری 2020 21:31

ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف گلوکار بن گئے، پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پاکستانی کرکٹر بلال آصف گلوکار بن گئے ہیں جو معروف ویڈیوز ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلال آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا جس کے مطابق گانے کا نام اکھیاں رکھا گیا ہے،جب کہ گانے میں ایک نئی ماڈل کو لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائک اور اپنی رائے سے آگاہ کریں، یہ گانا میں نے خود لکھا اور گایا ہے اور میں بہت پرامید ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گا،واضح رہے کہ بلال آصف پہلے بھی ڈریسنگ روم میں گنگنانے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔-اس سے قبل بلال آصف کی گانا گاتے ہوئے کئی مرتبہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین نے ان کی آواز کی تعریف بھی کی تھی جب کہ مداح پرامید ہیں کہ ان کا یہ گانا بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :