عماد بٹ عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کے لیے پرعزم

بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں میں نام کمانا چاہتا ہوں: آل رائونڈر

پیر 20 جنوری 2020 21:35

عماد بٹ عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کے لیے پرعزم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) قومی کرکٹر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں عبدالرزاق کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے جاری تربیتی کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر عماد بٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے جیک کیلس میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں، پاکستان کے لیے کھیلنا کسی کے لیے بھی اعزاز کی بات ہوتی ہے، بنگال ٹائیگرز کے خلاف موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

ی عماد بٹ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے، گرین شرٹس میں یہ خلا پوری کرنے کی کوشش کروں گا، میں کسی ایک شعبے میں نہیں بلکہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں میں نام کمانا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ بطور آل رئونڈر پہچانا جاں۔عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان میں اپنے کرئوڈ کے سامنے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے، عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کر کے سیلکٹرز کے اعتماد پر پورا اتروں۔