نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ2020 مقرر

پیر 20 جنوری 2020 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی ) نے ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ2020 مقرر کی ہے۔ نکاٹی نے اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبر شپ کی تجدید برائی2020-2021 کے لیی6000 روپے فیس ادا کرکے 31مارچ 2020 سے قبل جمع کرادیں تاکہ انہیں ممبر شپ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

تجدید نہ کروانے کی صورت میں ممبر شپ ختم ہو جائے گی اورپھر ازسر نو نئی ممبر شپ لینا ہوگی۔ ممبرشپ کی تجدید کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ، شناختی کارڈ کی کاپی اور دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر برائے ممبرشپ کارڈ کے لیے جمع کرواناہوںگی۔نکاٹی کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ میں ممبرشپ تجدید کروانے والے ممبران کے نام وٹر لسٹ میں شامل کیے جائیں گے اور وہی ممبران سالانہ الیکشن میں ووٹ دینے اور الیکشن میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔#