لاہور کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 20 جنوری 2020 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقہ میں 41سے زائد کچی آبادیاں ہیں،کچی آبادیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے قائم ہیں،ان کچی آبادیوں میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں،حکومت تجاوزات کے نام پر کچی آبادیوں کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ بند کرے او رانہیںمالکانہ حقوق دینے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے فوری پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جوکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے متعلق رولز اور طریقہ کار طے کرے۔