عوام کو نو از شریف اور عمران خان کے نئے پا کستان میں فرق پتہ چل گیا ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں نا اہلی کا رونا پیا ز سے ٹما ٹرتک رویا جا رہا ہے ۔ ملک میں جا ری مہنگائی اور آٹے کی قلت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن ) کی ترجما کا بیان

پیر 20 جنوری 2020 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 16 ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے، عوام کو نو از شریف اور عمران خان کے نئے پا کستان میں فرق پتہ چل گیا ہے ملک میں نا اہلی کا رونا پیا ز سے ٹما ٹرتک رویا جا رہا ہے ۔

ملک میں جا ری مہنگائی اور آٹے کی قلت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن ) کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں سولہ ماہ میں عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور عمران صاحب کے نئے پاکستان میں فرق پتہ چل گیا ہے ،عمران صاحب کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ تباہی کا یہ سفر نہ روکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے ، نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی تک میں تباہی ہو ئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے،عمران صاحب کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے ،عمران صاحب 14 فیصد بدترین مہنگائی، سولہ ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ،سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں ،عمران صاحب کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔