جیکب آباد،آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

پیر 20 جنوری 2020 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،جلاس کی صدارت مرکزی صدر وزیر احمد کیریو نے کی اس موقع پر ضلعی صدر غلام رسول سومرو،نائب صدر خان محمد بروہی سمیت مرکزی صدر وزیر احمد کیریو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے ملازمین جو کئی عرصے سے گریڈ ایک میں بھرتی ہوئے اور اسی گریڈ میں رٹائرڈ ہو جاتے ہیں لیکن چھوٹے ملازمین کو اپگریڈ نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ مرکزی رہنماوں کی جدوجہد سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تک ملازمین کی اپگریڈیشن کیلئے سمری پہنچائی گئی ہے لیکن تاحال سمری پر دستخط کرکے فنانس ڈپارٹمنٹ سے منظور نہیں کرائی گئی جبکہ چھوٹے ملازمین کیلئے ملنے والایونیفارم بجٹ آفسران کی ملی بھگت سے ہڑپ کیا جا رہاہے جو سراسر نا انصافی ہے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد چھوٹے ملازمین کے مطالبات منظور کرکے پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :