لاہور،وزیر ستان کے طلباء کا دورہ جی سی یو،وائس چانسلر سے ملاقات

پیر 20 جنوری 2020 23:00

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) شمالی وزیر ستان کے طلباء نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی سے ملاقات کی۔ طلبائ اوراساتذہ پر مشتمل فرنٹیئرکو ر پبلک سکول شمالی وزیر ستان کے وفد نے جی سی یو علامہ اقبال ہاسٹل،پوسٹ گریجوایٹ لائبریری، نقوش میوزیم اور مختلف تعلیمی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں جی سی یو کی تاریخ ،روایات اور مختلف تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ جی سی یو نے علامہ اقبال،فیض احمد فیض،ڈاکٹر عبدالسلام جیسے بڑے نام پیدا کیئے۔انہوں نے طلباء کوہائرایجو کیشن کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وزیر ستان کے طلباء کا کہنا تھا کہ جی سی یو پاکستان کا خوبصورت ترین تعلیمی ادارہ ہے اور ہر نامور پاکستانی کا تعلق اس عظیم درسگاہ سے ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم بھی اس درسگاہ سے تعلیم حاصل کریںاور ملک وقوم کی خدمت کریں۔