ملک میں گندم اور آٹے کا بحران نہیں، صرف مافیا سرگرم تھا اس کو روکا ہے،شوکت یوسفزئی

سندھ میں گندم کا بحران صوبائی حکومت کی نالائقی ہے، کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں، سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ

پیر 20 جنوری 2020 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کا بحران صوبائی حکومت کی نالائقی ہے، کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم اور آٹے کا بحران نہیں، صرف مافیا سرگرم تھا اس کو روکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکلات ہیں گھبرانا نہیں ہے۔ کراچی روشنی کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنا بجٹ کہاں استعمال کر رہی ہی مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فکر ہے تو یہاں آئیں باہر جا کر باتیں نہ کریں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا بھارت کشیدگی پیدا کر رہا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے کسی کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔#