Live Updates

حکومتی کساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیراہے، ایجنڈا عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے : محمدانور خان

پیر 20 جنوری 2020 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ حکومت یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیراہے اور صوبہ کے تمام علاقوں کی ترقی کے لئے وسائل فراہم کئے جارہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کی ہرممکن وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ڈی سی آ فس اٹک میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں۔ہائی وے کی 21 سکیموں کے لیے 4764 ملین،بلڈنگز کی19 سکیموں کے لیے 922.280 ملین،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں کے لیی1691.509 ملین،لو کل گورنمنٹ کی ایک سکیم کے لیی20.684 ملین،سمال ڈیمز کی 04سکیموں کے لیے 2186.594 ملین،سپورٹس کی 04 سکیموں کے لیے 283.965 ملین،مائنز کی ایک سکیم کے لیے 40 ملین، میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کے لیی130 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی۔ منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکیمیں عوامی فلا ح وبہبودکے لیے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنمائوںسے رابطے میں رہیں اورضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں صحت، تعلیم،سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع اٹک کے لیے خصوصی تر قیاتی پیکیج اور آب پاک کے منصوبوں پر بھی بحث کی گئی۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر میں جلد کام کا آغازکر دیا جائے گا۔

اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،ایم پی اے ملک جمشید الطاف، تر جمان حکومت پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان،خاوربخاری،اکبر خان تنولی، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چوہدری عبدالماجد سمیت ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات