پتوکی میں گلی اور محلوں میں سنوکر، بیلیئرڈ کلب اور ویڈیو گیمز کی آڑ میں سر عام جواء

ٓچھو ٹے بچوں اواکیڈمیوں سے بھا گنے والے طلباء نے ان کلبوں کو اپنی پناہ گا ہیں بنا لئے ہیں

پیر 20 جنوری 2020 23:14

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پتوکی میں گلی اور محلوں میں سنوکر، بیلیئرڈ کلب اور ویڈیو گیمز کی آڑ میں سر عام جواء چھو ٹے بچوں اواکیڈمیوں سے بھا گنے والے طلباء نے ان کلبوں کو اپنی پناہ گا ہیں بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے مختلف محلوں با زا روں اور گلیوں جن میں ہلہ رو ڈ، ہلہ چوک ،دربا ر بابا عبا س رو ڈ ، محلہ ملک پورہ،برف خانہ رو ڈ، احمد نگر ، کا شف چوک ، امام بار گاہ با زار ، با زا ر حسن پتوکی ، شا دمان کالونی ، کہنہ رو ڈ، بکر منڈی، بالمقابل سبزی منڈی ، بدر کالونی ، چرچ رو ڈ، بھیڈیاں اور دیگر علا قے شامل ہیں۔

ان جگہوں پر سنوکر کلب ، بیلیئر ڈ کلب اور ویڈیو گیم پر سر عام جواء کھیلا جا رہا ہے۔ اور اکیڈمیوںسے بھا گے ہو ئے طالبعلم اور چھو ٹے بچے ان جگہوں پر آکر اپنا وقت گزا رتے ہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ بچے دن رات اس جگہ پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ بے راہ روی کا شکا ر ہو رہے ہیں۔ مگر مقامی انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجو دآنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ان کو پوچھنے والا کو ئی نہیں جو کہ سر ا سر زیا دتی اور نا انصافی ہے عوامی سما جی حلقوں اور مختلف تنظیموں جن میں ہومین رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ شہر بچا ؤ تحریک پتوکی کے جنرل سیکر ٹری حاجی محمد اسلم نے ڈی ایس پی پتو کی ، ڈی پی او قصور، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پتوکی کے مختلف مقامات پر قائم سنوکر کلب، بیلئیرڈ کلب اور ویڈیو گیم کی آڑ میں ہونے والے دھندے کو بند کروایا جا ئے تاکہ بچوں اور طالبعلموں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :