پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات (کل) سے شروع ہو ں گے

اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ،فروری میں پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی

پیر 20 جنوری 2020 23:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سی3 روزہ براہ راست مذاکرات (کل) منگل سے شروع ہوں گے ، اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ،فروری میں پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے چین پہنچ گیا، ایف ایٹی ایف سی3 روزہ مذاکرات کا آغاز (آج) منگل سے ہوگا، پاکستانی وفدکی قیادت وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرکررہے ہیں جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) وزرات خارجہ اور وزرات داخلہ کے حکام وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے گریفہرست سینکلنے کیلئے متحرک سفارتی ڈپلومیسی اپناتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نظرثانی رپورٹ 8جنوری کوایف ایٹی ایف کوبھجواچکاہے، جس میں بتایا گیا پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئیٹھوس اقدامات کئے۔ذرائع کے مطابق بیجنگ میں23جنوری تک ہونیوالیمذاکرات فیس ٹوفیس ہوں گے، ایف ایٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان اکتوبرتاجنوری تک27شرائط پرعملدرآمدرپورٹ پیش کریگا۔

رپورٹ 16 فروری سے شروع پیرس اجلاس میں زیرغورلائی جائے گی اور پیرس اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔خیال رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں، تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

یاد رہے حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کے تفصیلی جواب میں اینٹی ٹیررفنانسنگ پرسزاؤں کی تفصیلات سمیت ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل سے متعلق تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزا ایک سال،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی 10 سال قید،50 لاکھ ریال سزا مقرر ہے، ہانگ کانگ میں منی انڈرنگ کی 5 لاکھ ڈالرکی سزا مقرر ہے۔