وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی اٴْمور علی محمد خان کی ملاقات
اسلام آباد تا پشاور موٹروے کی بیوٹیفکیشن ، قیام و طعام میں عوام کیلئے بہتر سہولیات ، ٹول پلازوں میں واش رومز اور مساجد کی صفائی و ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے عملی اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں،محمودخان
منگل 21 جنوری 2020 00:01
(جاری ہے)
22 میں مختلف سڑکوں کی تعمیر نو و بحالی کیلئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ این اے 22میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو موٹئی روڈ کی تعمیر نو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ خرکی روڈ کی تعمیر و افتتاح جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خرکی روڈ کا افتتاح وزیر مملکت علی محمد خان اور حلقے کے ایم پی اے کے ہاتھوں ممکن بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو قندیل روڈ کی تعمیر نو و بحالی جبکہ روڈ پر پل کی تعمیر جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اٴْنہوںنے مزید کہا کہ چنچڑوں خٹ روڈ اور اوسئی روڈ کی تعمیر بھی بہت جلد ممکن بنائی جائے گی جس کے لئے صوبائی حکومت تمام تر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے یونین کونسل کوہ برمول میں بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ہاتھیان گرلز ڈگری کالج کے قیام کے منصوبے کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اٴْنہوںنے مزید کہا ہے کہ حلقہ این اے 22 کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں اور پرائمری سکولز کے قیام کے منصوبوں کو بھی اگلے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔اٴْن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے پسماندہ اور ترقی سے محروم علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر اٴْٹھایا جائے گاجبکہ ان علاقوں میں بہتر صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سڑکوںکا انفراسٹرکچر بہتر کرنا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی اٴْمور علی محمد خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور صوبائی حکومت کی صوبے کی ترقی کیلئے کاوشوں کو سراہا ہے۔ اٴْنہوںنے کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت باہمی تعاون سے نہ صرف ملک بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا بھی جلد ترقی کی منازل طے کر ے گا۔ وفد کے دیگر اراکین میں سجاد انور ، صادق حسین ودیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.