تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے

اپنے گھر میں رہتا ہوں اپنا خرچہ دیتا ہوں، وزیراعظم آفس میں 35 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، وزیراعظم بنا تو وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 40 فیصد کم کیا: وزیراعظم عمران خان کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 20 جنوری 2020 21:11

تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 20 جنوری 2020) : تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے، اپنے گھر میں رہتا ہوں اپنا خرچہ دیتا ہوں، وزیراعظم آفس میں 35 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، وزیراعظم بنا تو وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 40 فیصد کم کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر میں رہتا ہوں، تنخواہ سے گھر کے خرچے بھی پورے نہیں ہوتے، اپنے گھر میں رہتا ہوں اپنا خرچہ دیتا ہوں، وزیراعظم آفس میں 35 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، وزیراعظم بنا تو وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 40 فیصد کم کیا۔

انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کے لیے چھوٹے تاجروں نے دل کھول کر چندہ دیا، شوکت خانم کے لیے طلبہ اور چھوڑے تاجروں نے چندہ دیا، پورے پاکستان میں پیسہ اکھٹا کیا اورتمام تاجروں کا یہی جواب تھا، چھوٹے تاجروں نے میری مدد کی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ اعتماد نہ ہونے کے باعث چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے، جب سیاست میں آیا تو مجھے برا لگتا تھا کہ ملک قرضہ لے رہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملک قرضہ لے رہا تھا اور حکمران بے تحاشہ پیسہ اڑا رہے تھے، ہمارے سابق حکمرانوں نے دل کھول کر پیسہ اڑایا، ماضی کے حکمرانوں نے اپنا پیسہ باہر رکھا اور عوام کے پیسوں سے عیاشی کی، معاشرتی ٹیم اور تاجروں کے درمیاں معاہدہ خوش آئندہ ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری جماعت نے کبھی کلثوم نوازکا نام نہیں لیا، مریم نواز خود سوشل میڈیا چلاتی رہی، ایسی باتیں تہذیب کیخلاف ہیں، یہ لوگ اتنا گرجاتے ہیں ان کو بخشنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے ملاقات کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ روپے کی قدر مزید گر سکتی تھی لیکن بڑی مشکل سے حالات کو کنٹرول کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہماری جماعت میں کسی نے کلثوم نواز کا نام نہیں لیا، مریم نواز خود سوشل میڈیا چلاتی رہی ہیں، ایسی باتیں تہذیب کیخلاف ہیں ان باتوں کو نہیں کہنا چاہیے۔ یہ لوگ اتنا گرجاتے ہیں ان کو بخشنا نہیں چاہیے۔ ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں رانا ثناء اللہ قاتل ہیں۔