دنیا بھرکی جیلوں میں 10ہزار سے زائد پاکستانی قید

چارہزارپاکستانی منشیات اورانسانی اسمگلنگ کی سزاکاٹ رہے ہیں

منگل 21 جنوری 2020 00:02

دنیا بھرکی جیلوں میں 10ہزار سے زائد پاکستانی قید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 4000 پاکستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر بیرون ملک 10 ہزار800 سے زائد پاکستانی قید ہیں۔وزارتِ سمندر پار پاکستانیوں کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 4000 پاکستانی بیرونِ ملک جیلوں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرائن میں 27 ، ترکی میں 281، آسٹریلیا میں 250 جبکہ آسٹریا میں بھی 11 پاکستانی اپنے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 85، آزر بائیجان میں 3، تاجکستان میں 5 اوربنگلہ دیش میں 24 افراد زیرِ حراست ہیں۔برازیل میں 1 جبکہ سویڈن میں 2 پاکستانی شہری سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر بیرون ملک 10 ہزار800 سے زائد پاکستانی قید ہیں۔