بھارت نے پاکستان کیخلاف کسی بھی وقت جنگ شروع کرنے کیلئے اپنی تمام مسلح افواج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن روات نے بری، بحری اور فضائی فورسز کو ہنگامی بنیادوں پر جنگی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 20 جنوری 2020 21:34

بھارت نے پاکستان کیخلاف کسی بھی وقت جنگ شروع کرنے کیلئے اپنی تمام مسلح ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2020ء) بھارت نے پاکستان کیخلاف کسی بھی وقت جنگ شروع کرنے کیلئے اپنی تمام مسلح افواج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن روات نے بری، بحری اور فضائی فورسز کو ہنگامی بنیادوں پر جنگی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ تمام بھارتی فورسز کو ہنگامی طور پر جنگی حالات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:

بتایا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے حال ہی میں آرمی چیف کے عہدے سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل بہن روات نے بھارتی بری، بحریہ اور فضائی فورسز کو حکم دیا ہے کہ ہنگامی جنگی حالات کی تیاریاں کی جائیں۔

فی الحال صورتحال کافی پیچیدہ ہے، تاہم کسی بھی حکم کی تعمیل کیلئے مکمل طور پر تیار رہا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ ایک برس سے پاکستان کیخلاف اپنے جنگی عزائم کا کھل کر اظہار کر رہا ہے۔ بھارت گزشتہ برس فروری کے ماہ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان کے ہاتھوں کھائی مار تاحال نہیں بھولا ہے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیز کاروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری اور پاکستانی فوجی شہید ہو چکے ہیں۔

جبکہ پاکستان کی جوابی کاروائیوں میں درجنوں بھارتی فوجی بھی جہنم واصل کیے گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فوج کو ہر وقت الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے آرمی چیف بھی اعلان کر چکے ہیں کہ پاک فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔