q وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی اٴْمور علی محمد خان کی سربراہی میں این اے 22 کے وفد کی ملاقات ،میں ملکی اور صوبائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
پیر 20 جنوری 2020 21:55
(جاری ہے)
22 میں مختلف سڑکوں کی تعمیر نو و بحالی کیلئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ این اے 22میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو موٹئی روڈ کی تعمیر نو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ خرکی روڈ کی تعمیر و افتتاح جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خرکی روڈ کا افتتاح وزیر مملکت علی محمد خان اور حلقے کے ایم پی اے کے ہاتھوں ممکن بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو قندیل روڈ کی تعمیر نو و بحالی جبکہ روڈ پر پل کی تعمیر جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اٴْنہوںنے مزید کہا کہ چنچڑوں خٹ روڈ اور اوسئی روڈ کی تعمیر بھی بہت جلد ممکن بنائی جائے گی جس کے لئے صوبائی حکومت تمام تر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے یونین کونسل کوہ برمول میں بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ہاتھیان گرلز ڈگری کالج کے قیام کے منصوبے کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اٴْنہوںنے مزید کہا ہے کہ حلقہ این اے 22 کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں اور پرائمری سکولز کے قیام کے منصوبوں کو بھی اگلے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔اٴْن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے پسماندہ اور ترقی سے محروم علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر اٴْٹھایا جائے گاجبکہ ان علاقوں میں بہتر صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سڑکوںکا انفراسٹرکچر بہتر کرنا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی اٴْمور علی محمد خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور صوبائی حکومت کی صوبے کی ترقی کیلئے کاوشوں کو سراہا ہے۔ اٴْنہوںنے کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت باہمی تعاون سے نہ صرف ملک بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا بھی جلد ترقی کی منازل طے کر ے گا۔ وفد کے دیگر اراکین میں سجاد انور ، صادق حسین ودیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.