ایک دو وزرا احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں، فواد چوہدری

عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، اب تگڑے ہو جائیں اور کار کر دگی دکھائیں ، وفاقی وزیر

پیر 20 جنوری 2020 21:55

ایک دو وزرا احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو وزرا احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں ،وہ فردوس ہو یا کوئی بھی، اگر کوئی احمقانہ بات کرے گا تو اسے احمقانہ ہی کہوں گا۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیاکہہ رہاہے آٹے کابحران ہے تواس کامطلب بحران ہے،کیا وزیراعظم فوڈ کنٹرول کو فون کر کے ہدایات دیں گی یہ کام تو صوبوں کا ہے، گورننس سسٹم کابیڑہ غرق مسلم لیگ (ن )نے کیا ہے، شہبازشریف نے تنہا 12 ، 13ٹریلین روپے خرچ کیے، جوبلدیاتی اداروں نے خرچ کرنے تھے شہبازشریف کے پاس چلے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا، عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سے کہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کی62 فیصد فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں، سندھ میں جو بحران ہے کیا اس کاجواب عمران خان نے دینا ہی لوگ ناکام ہوتے ہیں اور ذمہ داری عمران خان پر ڈالتے ہیں، پنجاب ہو یا سندھ بڑے مسائل ہیں، صوبوں کے بغیر وفاقی حکومت کارکردگی نہیں دکھاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ابھی تک کچھ بھی نہیں بدلہ وہی چل رہا ہے، وزیراعظم کو جو خط لکھا اس میں عثمان بزدار کا کوئی ذکر نہیں، میں نے عثمان بزدار کا کہیں نام نہیں لیا۔