ڈالر کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 19 پیسے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی

پیر 20 جنوری 2020 21:57

ڈالر کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2020ء) ڈالر کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 19 پیسے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 19پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے بڑھ ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں19پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.79روپے سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت154.89روپے سے گھٹ کر154.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی154.40روپے سے بڑھ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر 154.80روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر 172.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.50روپے سے گھٹ کر 200روپے اورقیمت فروخت202.20روپے سے گھٹ کر 202روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت41.30روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے اور قیمت فروخت 42.30روپے مستحکم رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23روپے ہوگئی ۔