پاکستانیوں نے دنیا کے سب سے جنونی کرکٹ مداح ہونے کا ثبوت دے دیا

پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے ٹیکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوتے ہی صرف 1 گھنٹے کے اندر جنرل اسٹینڈز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے

muhammad ali محمد علی منگل 21 جنوری 2020 00:43

پاکستانیوں نے دنیا کے سب سے جنونی کرکٹ مداح ہونے کا ثبوت دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2020ء ) پاکستانیوں نے دنیا کے سب سے جنونی کرکٹ مداح ہونے کا ثبوت دے دیا، پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے ٹیکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوتے ہی صرف 1 گھنٹے کے اندر جنرل اسٹینڈز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پیر کی رات سے شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 6000 روپے مقرر کی گئی۔خیال رہے گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری رائونڈ، کوالیفائر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں دوگنی رکھی جائے گی جب کہ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ آج جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شائقین تمام آن لائن ٹکٹیں www.yayvo.com سے خرید سکیں گے جس کا آغاز پیر کی رات سے ہوگیا۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوتے ہی پاکستانیوں نے دنیا کی سب سے جنونی کرکٹ قوم ہونے کا ثبوت دے دیا اور صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر جنرل اسٹینڈز کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے ماہ فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔خیال رہے پی ایس ایل پانچ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔لیگ کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا جب کہ فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا-