آٹے کے بحران سے نمٹنے کا ایک ہی حل‘ عوام روٹی کھانا چھوڑ دے

نئے پاکستان کو ووٹ دینے والے اب 70 روپے کلو آٹا بھگتیں ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 21 جنوری 2020 11:04

آٹے کے بحران سے نمٹنے کا ایک ہی حل‘ عوام روٹی کھانا چھوڑ دے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری 2020ء) ایل این جی ریفرنس مین شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزموں کی حاضری لگا دی گئی۔عدالت نے چیئرپرسن ارگرا عظمیٰ عادل ، سابق چیئر مین سعید احمد خان کو آئندہ حاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ رروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے. پارٹی قیادت سے ناراضگی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری کیا ناراضگی ہو سکتی ہے؟۔

نئے پاکستان کو ووٹ دینے والے اب بھگتیں ، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تومسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ناکامی پر شرمندہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

آٹا نہیں دینا نہ دیں شرمندہ تو ہو جائیں۔آٹا 70 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ بدقسمتی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی ۔ اپوزیشن جب بھی سوال کرتی ہے سپیکر اسمبلی آواز دبا دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر دن پاکستان پر ب بھاری ہے۔

عمران خان تنخواہ کی کمی کا رونہ روتے ہیں انہیں چاہیے کہ تنخواہیں بڑھا لیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں صرف ایک ہی بل عجلت میں پاس کیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پورا نیب ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب ریاستی دہشتگردی کا طریقہ ہے، پورا ادارہ ہی ختم ہونا چاہیے، مسلم لیگ ن میں کوئی تقسیم نہیں، مشرف جیل سے بچ گئے، معاملہ اب سپریم کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا آپریشن ہوگیا ہے اب طبیعت ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے بارے ترمیم بڑی آسان ہے۔ نیب کا ادارہ ختم ہو جانا چاہیے یہ ریاستی دہشت گردی کا طریقہ ہے۔