Live Updates

وزیراعظم کو چوہدری شجاعت کے گھر جانے کا مشورہ

اگر عمران خان چوہدری شجاعت کے گھر چلے جائیں تو ق لیگ سے صلح اور معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 جنوری 2020 11:44

وزیراعظم کو چوہدری شجاعت کے گھر جانے کا مشورہ
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 جنوری 2020ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کو حالات قابو میں کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ پنجاب حکومت سے سخت بیزار ہیں۔ان کا عثمان بزدار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

اگر عمران خان چوہدری شجاعت کے گھر چلے جائیں تو ق لیگ سے صلح اور معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں تاہم گورننس کا ایشو ہے اور حکومت ٹھیک نہیں چل رہی۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان کمزوریوں سے لڑے والے نہیں بلکہ پالنے والے ہیں۔حکومت میں ان کے مشیر ٹھیک نہیں ہیں۔خیال رہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

جس وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ دیا۔

ق لیگ بھی حکومت سے نالاں نظر آتی ہے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اختر مینگل بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں، پرویز الہیٰ بھی حکومت سے نالاں ہیں کہ ان سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے مشکلات شروع ہو گئی ہیں۔ عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ اور عثمان بزدار میں حکومت بنانے کا تحریری معاہدہ ہوا تھا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ حکومت بنانے والے ہیں اس لیے معاہدے کوزبانی نہیں تحریری طور پر تشکیل دیا جائے۔

اس تحریری معاہدے کے تحت ق لیگ کو وفاق میں 2 اور صوبے میں بھی 2 وزارتیں دی جانی تھیں، ان وزارتوں کی خصوصیت یہ تھی کہ انکے فیصلوں میں وزیراعلی بھی مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت صوبہ پنجاب کے 3 اضلاع اور 3 تحصیلوں میں جہاں ق لیگ جھیتی تھی وہاں پر انتظامیہ انکی مرضی سے لگائی جانی تھی، جن وزارتوں کی بات ہو رہی ہے ان میں پرویز الہیٰ کا نام باقاعدہ طور پر شامل تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق پرویز الہیٰ کے بیٹے مونث الہیٰ نے بھی کی ہے۔ مونث الہیٰ کا کہنا ہےکہ انھوں نے خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں انکا مطالبہ تھا کہ انکے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات