وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم 2020کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ڈیووس روانہ

منگل 21 جنوری 2020 12:15

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم 2020کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم 2020کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ڈیووس روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سرمایہ کاری کے لئے عمومی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی ڈیووس میں وزیر اعظم کے ساتھ شریک ہوں گے۔