برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان

منگل 21 جنوری 2020 12:22

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 4روپے اضافے سے 244روپے ، زندہ برائلر مرغی 2روپے اضافے سے 168روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 122روپے فی درجن ہو گئی ۔