ڈیسکون انجینئرنگ کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ گالا کا انعقاد ،ملازمین اور انکی فیملیوں نے شرکت کی

ڈیسکون گروپ کی 8 ٹیموں رائزنگ سٹار، سپارٹن، قلندرز، ٹائیگرز، سلطان، کلاٹوز ،ڈئرڈیولز اور سٹریکرز نے حصہ لیا

منگل 21 جنوری 2020 12:22

ڈیسکون انجینئرنگ کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ گالا کا انعقاد ،ملازمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ڈیسکون انجینئرنگ کے زیر اہتمام سالانہ کرکٹ گالا کا انعقاد گورنمنٹ کالج کرکٹ گرائونڈ میں کیا گیا جس میں ڈیسکون گروپ کی 8 ٹیموں رائزنگ سٹار، سپارٹن، قلندرز، ٹائیگرز، سلطان، کلاٹوز ،ڈئرڈیولز اور سٹریکرز نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈیسکون گروپ کے ملازمین اور انکی فیملیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ ہر سال کرکٹ گالا کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ملازمین اور ان کی فیملیوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے، مینجمنٹ کے شکر گزار ہیں جو ہر سال ملازمین کیلئے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 28 پول میچز کھیلے گئے اور پھر ٹاپ چار ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے پلے آف میں ڈیسکون رائزنگ سٹاراور ڈیسکون کلاٹوز مدمقابل آئیں اور میچ مقررہ اوور کے اختتام پر برابر ہوا۔

سپر اوور میں ڈیسکون کلاٹوز نے ڈیسکون رائزنگ سٹار کو شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ پلے آف کے دوسرے میچ میں ڈیسکون سپارٹن نے ڈیسکون ڈئر ڈیولز کو 2رنز سے شکست دی ۔سیمی دوسرے سیمی فائنل میںڈیسکون رائزنگ سٹار اور ڈیسکون سپارٹن کی ٹیمیں مد مقابل آئیںجس میں ڈیسکون رائزنگ سٹار نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ڈیسکون کے سالانا فیملی گالا والے دن کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :