ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارز نویں مینز بگ بیش لیگ میں کل آمنے سامنے ہونگے

منگل 21 جنوری 2020 12:38

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارز نویں مینز بگ بیش لیگ میں کل آمنے ..
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ میں کل بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں (آج) بدھ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن سٹارزکی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی قیادت ٹراوس ہیڈ کرینگے جبکہ میلبورن سٹارز کی ٹیم گلین میکسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل سب سے زیادہ 20 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سڈنی سکسرز کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔ میلبورن رینیگڈز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ لیگ میں فائنل سمیت 61 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل میچ 8 فروری 2020ء کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :