کے ایف سی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز سب سے زیادہ 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

منگل 21 جنوری 2020 12:38

کے ایف سی بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز سب سے زیادہ 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) نویں بگ بیش لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد میلبورن سٹارز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں میلبورن سٹارز 12میچز کھیلے اور 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں میلبورن سٹارز کی ٹیم سب سے زیادہ 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پرتھ سکارچرز 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سڈنی تھنڈر کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے ۔