ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،

پاکستان میں فلاحی کاموں میں مخیر حضرات کا بہت بڑا کردار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب

منگل 21 جنوری 2020 12:38

ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،وزیر اعظم بھی اس معاملے پر امریکی صدر سے بات کر چکے ہیں، مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کے لئے محنت کی ضروت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر شرح سود کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کے لئے محنت کی ضروت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم بھی اس معاملے پر امریکی صدر سے بات کر چکے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ افرادی قوت کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

ہمارا چیلنج ہے کہ مہنگائی کم کر کے لوگوں کی قوت خرید کو بڑھانا ہے۔ پاکستان میں افرادی قوت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ مواقع نہ ہونے سے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں فلاحی کاموں میں مخیر حضرات کا بہت بڑا کردار ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔