Live Updates

آٹے کا بحران ختم ہو چکا، چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائیگی، ہمایوں اختر

منگل 21 جنوری 2020 12:41

آٹے کا بحران ختم ہو چکا، چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائیگی، ہمایوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ختم ہو چکا ہے اور چند دنوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی ، بحران کے اسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کے بعد موثر پالیسی بنائی جائے گی ، ہم ایسی معیشت کیلئے کوشاں ہیں، جس سے مستحکم ہائی گروتھ ریٹ آ سکے اور پاکستان کو بار بار آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ،حکومت گروتھ بڑھانے کے ساتھ اپنی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں اور صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آٹے کابحران سامنے آنے پر اسے ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس پر قابو پا لیا گیا ہے اور چنددنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی ، ساری صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مستقبل میں اس کے سد باب کیلئے موثر پالیسی بنائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سرتوڑ کوشش ہے کہ ہم نے مینو فیکچرنگ کا پہیہ دوبارہ چلانا ہے کیونکہ ریو نیو اور نوکریاں اسی سے آئیں گی، اس کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور سیاحت پر توجہ دی جارہی ہے، ہمارا سٹرکچر ایسا ہے کہ گروتھ بڑھنے کی صورت میں اس سے استفادہ کرنے کی استعداد نہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں اس پر کوئی کام نہیں ہوا ، موجودہ حکومت اس پر بھی کام کر رہی ہے، جس سے معاشی ترقی سے استفادہ کیا جا سکے گا، ہم ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ کی طرف جائیں گے کیونکہ پچیس سالوں سے ٹیکنالوجی کانٹینٹ نہیں اپنایا گیا جس کی وجہ سے ہم عالمی منڈیوں میں مقابلے میں پیچھے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تسلی رکھے اس کی خواہشیں پوری نہیں ہوں گی اور ملک آنے والے سالوں میں معاشی طو رپر ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات