علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ملازمین کے لئے شٹل ٹرین سروس فراہم کررہے ہیں، میاں کاشف اشفاق

منگل 21 جنوری 2020 12:49

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ملازمین کے لئے شٹل ٹرین سروس فراہم کررہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ملازمین کے لئے شٹل ٹرین سروس فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے خصوصی اقتصادی علاقہ اور اس سے ملحقہ حصوں میں سپیشل شٹل ٹرین سروس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقے میں کام کرنے والی افرادی قوت کی حرکت پذیری میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی نے پاکستان ریلوے کے ساتھ شٹل ٹرین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام معاملات طے کر لئے ہیں۔