گلوکار ڈیوڈ اولنی پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے

منگل 21 جنوری 2020 12:56

گلوکار ڈیوڈ اولنی پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) امریکی گلوکار ڈیوڈ اولنی سٹیج پر پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

گلوکار ڈیوڈ اولنی سانٹا روسا بیچ پر ہونے والے 11ویں 30اے سانگ رائٹرز فیسٹیول 2020میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے۔ ڈیوڈ اولنی نے کیریئر کا آغاز 1971ء سے کیا جس میں انہوں نے بے شمار مشہور گانے گائے۔

متعلقہ عنوان :