ْخیبرپختونخوا ، 5 ارب 66 کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے متعدد چھوٹے ڈیموں پر تعمیراتی کام کا آغاز

منگل 21 جنوری 2020 13:13

ْخیبرپختونخوا ، 5 ارب 66 کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے متعدد چھوٹے ڈیموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) خیبرپختونخوا حکومت نے 5 ارب 66 کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے متعدد چھوٹے ڈیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے میں بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے متعدد چھوٹے ڈیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔ یہ ڈیم لکی مروت ،ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے اضلاع میں تعمیر کئے جائیں گے جن پر 5 ارب 66 کروڑ 10لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت سے پیہور کینال کے توسیعی منصوبے پر بھی تعمیراتی کام شروع کیاگیا ہے جس کے مکمل ہونے سے علاقے میں 30 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :