گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی چیئر مین این ڈی ایم اے پاکستان لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات

منگل 21 جنوری 2020 13:13

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی چیئر مین این ڈی ایم اے پاکستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے پاکستان کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ برف باری اور بارشوں سے ہونے والے مالی و جانی نقصان سے متاثر ین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ ہمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے اداروں کو مزید مستحکم کرنا ہوگا کیونکہ ناگہانی صورتحال کا بھر پور طریقے سے سامنا کرنا ہی اچھی طرز حکمرانی کی علا مت ہے ،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں این ڈی ایم اے جسے فعال اداروں کا کلیدی کردار ہے اس ضمن میں بند راستوں کو جلد کھولنے کے لیے ضروری مشیری فراہم کیا جائے تاکہ جانی ومالی نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔