ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے،فردوس عاشق اعوان

کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے، معاون خصوصی

منگل 21 جنوری 2020 13:13

ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے،کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس 405 سے کم کر کے صرف 5 روپے کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ کسان کو 400 روپے سستی بوری کی فراہمی ملک میں کسان اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گی،کسان اور زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔