اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار

منگل 21 جنوری 2020 13:20

اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 7پروازیں منسوخ ہو گئیں۔پی آئی اے کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز263،سعودی گلف کی دمام جانے والی پرواز6S158 ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز629،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313،سعودی گلف کی دمام سے آنے والی پرواز6s157 ،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز630، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 8316منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔شالیمار ایکسپریس 3گھنٹے ،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس ،جناح ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس، اکبر ایکسپریس ، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے ،پاک بزنس اور خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔