اداکار و گلوکارمحسن عباس نے مالی حالات کی وجہ سے بچے کا خرچہ دینے سے معذوری ظاہر کر دی

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے فریقین کے وکلاء کو 27جنوری کو بحث کے لئے طلب کر لیا

منگل 21 جنوری 2020 13:25

اداکار و گلوکارمحسن عباس نے مالی حالات کی وجہ سے بچے کا خرچہ دینے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) اداکار و گلوکارمحسن عباس نے مالی حالات کی وجہ سے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے معذوری ظاہر کر دی ۔فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کے خرچ کے دعویٰ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

محسن عباس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے،میں بیروزگار ہوں، ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا،میرے مالی حالات آج سخت خراب ہیں ، سابق بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کرلیا ۔